پاکستان کی خود کفالت اور معاشی استحکام میں سی پیک منصوبے کاکلیدی کردار ہوگا، علامہ ناصرعباس جعفری

15 دسمبر 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گوادر پورٹ کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل کواقتصادی راہدری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا ہر محب وطن اقتصادی راہدری منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے دعاگو ہے۔ پاکستان کے خود کفیل ہونے اور  معاشی استحکام میں   سی پیک منصوبے  کاکلیدی کردار ہوگا، خطے میں پاکستان کے مضبوط مقام کے لیے اقتصادی طور پر مستحکم ہونا انتہائی ضروری ہے۔ جو طاقتیں سی پیک کی مخالفت کر رہی ہیں وہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اس منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والوں سے دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے۔بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کو سی پیک میں وہ حقوق لازمی دیے جائیں جن کے وہ حقدار ہیں۔منصوبے کی تکمیل کے لیے کام کی رفتار تسلی بخش ہے۔اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔انہوں نے کہا بھارت سمیت کچھ خلیجی ریاستیں اس منصوبے کی اس لیے مخالفت کر رہی ہیں کہ مستحکم پاکستان ان کے مفادات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر بے بنیاد پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم کو ایسی سازشوں کابصیرت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہو گا۔سی پیک ہی خوشحال پاکستان کی منزل ہے جس کے حصول ہماری اولین ترجیح ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree