فرعونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں امریکہ پاکستان کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

04 فروری 2017

وحدت نیوز (شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ وہ حسینی اور مظلوم ہیں پاکستان کو ان کے بڑوں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے حسینی شعور کے زریعے بنایا تھا اور وہ اس پاکستان کو بچانے کا پیغام لے کر ملک کے شہر شہر،گلی گلی اور گھر گھر نکلے ہیں ۔شہدادکوٹ میں امام بار گاہ دربار فاطمہ میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان دنیا کے دل اور اہم جگہ پر واقع ہے اسے سیاسی گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ہی دنیا آپس میں ملتی ہے جبکہ فرعونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں امریکہ پاکستان کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہا ہے ۔پاکستان میں نفرتیں پیدا کرنے والے کافروں کے ایجنٹ ہیں اور یہ ہی دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔علام ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی کوئی بھی دہشتگرد نہیں ہے حوثی باغی ، باغی نہیں بلکہ یمن کے بیٹے ہیں تکفیری ،یذیدی سوچ کا نام ہے۔ پاکستان کو نا اہل حکمران مستحکم کرنے کی بجائے اپنے کرتوتوں کے زریعے کمزور کر رہے ہیں حکمران بزدل ہیں جو قاتل پال رہے ہیں یہاں پر ووٹ دلی طور پر نہیں لیا جاتا بلکہ لوٹا اور چھینا جا تا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ظالم مافیا حکمرانوں پر قابض ہے جس کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا نام ہی نہیں ہے اقتدار اللہ کی ملکیت ہے اس لئے حاکم کو صالح ،صادق ہونا چاہے لیکن ہمارے حکمران عوام کا پیسہ لوٹ مارکر کے ملک کو کمزور بنا رہے ہیں ۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مظلوم تقسیم ہوئے ہیں اس لئے انہیں یکمشت ہو کر شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا جہاں اختیار چھینا جائے وہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ لانگ مارچ نہ کرتے تو یذیدی مافیا ملک پر حاوی ہو جا تا تھا اس ملک میں غربت لٹیروں کی وجہ سے ہے ۔پاکستان ان کے بڑوں نے بنایا اور وہ اسے کمزور ہونے یا ٹوٹنے نہیں دیں گے کیونکہ وہ اب ملک میں دہشتگردوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں اور اس کے زریعے آئندہ 14 اگست کو قائد اعظم محمد علی جناح اور علا مہ محمد اقبال کا بناے ہوا پاکستان دنیا کو دیکھائیں گے ۔کانفر نس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی اور صوبا ئی ر ہنمائوں علامہ علی رضوی ،مولانا نقی حیدری ،علامہ مقصود علی ڈومکی ،سید علی اکبر شاہ ،منور علی جعفری، محمد علی شر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر محرم الحرام اور چہلم کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے اسکاوٹس کو کارکردگی طور پر شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree