آپریشن ''ردالفساد''کے ہوتےہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں تین بے گناہ جوانوں کا قتل لمحہ فکریہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

26 فروری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروواہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین افراد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف پاک فوج کی جانب سے آپریشن ''ردالفساد''جاری اور دوسری طرف خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے، جو سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے،ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخواہ میں اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے ارد گرد میں فوری آپریشن کیا جائے، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے، کالعدم جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔اس موقع پر اُنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروواہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree