مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں کا مشترکہ اعلامیہ

28 فروری 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) آج مورخہ ۲۸ فروری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا کے درج ذیل نکات پہ مکمل اتفاق کرتے ہیں۔

۱۔ آل پارٹیز کانفرنس وطن عزیز پاکستان کے تمام صوبوں ، ریاست آزاد کشمیر و فاٹا میں جاری دہشت گردی کے ہر واقعہ ہر قسم کی دہشت گردی پرزور مذمت کرتی ہے۔

۲۔ آج کی کانفرنس نیشنل ایکشن پلان کے اجرا اور آپریشن رد الفساد کے اعلان کو قومی سطح پہ بروقت خوش آئند اقدامات قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔نیز مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ العمل بنائے جائے اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال نہ کیا جائے ۔

۳۔ آج کی کانفرنس سرزمین افغانستان سے دہشت گردی کے اڈوں کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی کاروائیوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت افغانستان سے مطالبہ کرتی کہ وہ مغربی سرحد پہ دہشت گردوں کیی کی بیج کنی کرے ۔

۴۔آج کی یہ کانفرنس عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو عالم اسلام اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک بھر میں داعش کے ہم فکر عناصر اور دہشت گردی میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤں کرے۔

۵۔ آج کی کانفرنس آئیڈیالوجی اور مسلک کے نام پر تکفریت کے پرچار کو پاکستان کی سلامتی اور اور فیڈریشن کے لئے زہر قاتل سمجھتی ہے ۔ اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت ایسے تمام افراد اور ادارے جو تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے میں ملوث ہوں ان کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت بھر پور کاروائی کرے اور اس سلسلے میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پورے ملک میں مکمل اختیارات کے ساتھ کاروائی کا حکم دیا جائے۔

۶۔ آج کی کانفرنس پاکستان میں استحکام کیلئے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کرتی ہے کہ بین المذہبی و بین المسلک ہم آہنگی کیلئے قومی کانفرنس بلائی جائے اور سرکاری سطح پر داعش کی فکرسے ا ظہار بیزاری کیا جائے۔

۷۔آج کی کانفرنس پاکستان میں سیاسی عمل کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے مطالبہ کرتی ہے کہ ملکی سلامتی کے تمام فیصلوں کی توثیق پارلیمنٹ سے لی جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ ملکی دفاع میں سیاسی و عسکری قیادت مکمل طور پر ہم آہنگ و متفق ہے۔

۸۔ آج کی کانفرنس اس بات پر متفق ہے کہ پاکستان کی بقا ، سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی اس بات مضمر ہے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال کے نظریات پر عمل پیراہوں اور اس پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں۔جسمیں تمام مسالک کو آزادی حاصل ہو اور ہر پاکستانی کو بنیادی حقوق حاصل ہوں۔

۹۔آج کی کانفرنس اس بات پر متفق ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور رآپریشن ردالفساد کے تحت کالعدم جماعتوں کو مختلف ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے ۔علاوہ از سابقہ آپریشنز کی کامیابیوں اور ناکامیوں اور اس کی وجوہات کو بیان کیا جائے۔ مختلف عدالتی کمیشنز کی رپورٹ کو عوامی مفاد کیلئے جاری کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree