ایسا اسلامی اتحاد جس کی حمایت امریکہ و اسرائیل کریں وہ عالم اسلام کیلئے کیسے نفع بخش ثابت ہو سکتا ہے،علامہ مرزایوسف حسین

17 اپریل 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے نامزد مرکزی صدرعلامہ مرزا یوسف حسین نے علمائے شیعہ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جو بھاری ذمہ داری میرے کاندہوں پر ڈالی ہے میں اس کے قابل تو نہیں تھا البتہ علمائے کرام اور ملت تشیع کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا،یہاں موجود اور ملک بھر کے علمائے کرام اوراکابرین ملت سے تعاون اور رہنمائی کا طلبگار ہوں، تاکہ مشاورت کے ساتھ ملت کودرپیش مسائل کے حل کیلئے علمائے کرام اپنا مجموعی کردار ادا کرسکیں ،انشاءاللہ جلد ملک بھر میں مجلس علمائے شیعہ کے تنظیمی ڈھانچے کو عملی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں  دین کی حفاطت کے لیے ہر طرح کی مشکلات کے لیے خود کو تیار رکھنا ہو گا۔اس وقت اسلام دوحصوں میں بٹ چکا ہے۔ایک اسلام محمدی ہے اور دوسرا اسلام امریکیائی ہے۔ امریکہ کو حقیقی اسلام سے خطرہ ہے۔ اس حقیقی اسلام کی نمائندگی ملت تشیع کر رہا ہے۔ایسا اسلامی اتحاد جس کی حمایت امریکہ و اسرائیل کریں وہ عالم اسلام کے لیے کیسے نفع بخش ثابت  ہو سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree