وطن عزیز میں شیعہ نسل کشی اور اوپر سے شیعہ علماءوجوانوں کا ماورائے عدالت اغواءریاستی جبر کی بدترین مثال ہے،ناصر شیرازی

07 مئی 2017

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام کوٹلی امام حسین ؑ میں منعقدہ برسی شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے سلسلے میں عظیم الشان  اجتماع  منعقد کیا گیا ،اس موقع پر شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے اہل خانہ سمیت جوانوں ، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرعباس شیرازی  نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام تاحال حکومت کی جانب سے انصاف کے منتظر ہیں  ، درجنوں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سینکڑوں شہریوں کے ورثاءآج بھی اپنے پیاروں کے قاتلوں کو سولی چڑھتا دیکھنے کے منتظر ہیں ، ایک جانب ہماری نسل کشی جاری ہے تو دوسری جانب ہمارے ہی بے گناہ جوانوں کو ماورائے عدالت اغوا کیا جارہاہے، جو کہ سراسر ریاستی جبر اور نا انصافی ہے، انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت اس وقت وطن عزیز کیلئے سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا سب سے زیادہ شکار صوبہ خیبر  پختونخوا ہے جہاں ایک مذہبی جماعت ایک فرقہ پرست اسلامی ملک کے حکومتی وزراء کو عوامی اجتماعات میں دعوت دے کر قومی سلامتی کو دائو پر لگا رہی ہے ،وہ بھی ایسے ملک کے وزراء جن کے ہاں خود مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر سخت پابندی ہے ، جو دوسرے ممالک میں باخوشی سیاسی اجتماعات میں فخریہ شرکت کرتے ہیں ، ریاستی ادارے دوغلی پالیسی ترک کریں اگر اس انتہا پسند ملک کے وزراءکا ایک مذہبی جماعت کے اجتماعات میں شرکت کرنا قانونی اور آئینی اقدام ہے تو پھر عالم اسلام کے حقیقی ہیروز امام خمینی ؒ،رہبر معظم امام خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ کے امت مسلمہ کی ترقی اور خدمات پر مبنی  کارہائے نمایاں بیان کرنے پر بھی تکلیف نہیں ہو نی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی امام حسین ؑ کی وقف املاک امام حسین ؑ کی ملکیت ہے، جس کی جانب اٹھنے والی ہر گندہ آنکھ پھوڑ ڈالی جائے گی، ہم کسی صورت کوٹلی امام حسین ؑ کی زمین پر محکمہ اوفات کے  غیر قانونی قبضے کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے، صوبائی حکومت ہو ش کے ناخن لے اور متعلقہ قابض افسران کو لگام دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree