عرب حکمران ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی کیلئےامت مسلمہ کو مسلکی فسادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں ،علامہ ہاشم موسوی

21 مئی 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ امت مسلمہ کو ہوشیار اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے مسلمان ممالک کے حکمران ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے امت مسلمہ کو مسلک کے نام پر آپس میں دست وگریباں کرنے کی ناپاک سازش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کا بہترین دوست اور اسے خدا کا بہترین بندہ قرار دیا جانا واضح کرتاہے کہ امت مسلمہ کو غلام بنانے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے ریاض میں ہونے والے مسلم ممالک کے اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کر رہا ہے جس سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسلامی عسکری اتحاد کا اصل سربراہ بھی امریکہ ہے جو اسرائیل کو مسلم ممالک سے تسلیم کروانے کی اہم زمہ داری انجام دے گی۔

انہوں نے مذید کہاکہ ان تمام حالات میں نواز حکومت اس اتحاد میں شامل ہوکر پاکستان کو اپنی رشتہ داریوں کی بھینٹ چڑھا رہا ہے حکومت یہ واضح کریں کہ اس عسکری اتحاد میں شمولیت سے پاکستان اور پاکستانی عوام کو کیا فائدہ حاصل ہو گا اس میں ہمارا نیشنل انٹرسٹ کیا ہے کیا یہ اتحاد عالم اسلام کے اہم ترین مسائل مقبوضہ جموں وکشمیر اور بیت المقدس کی آزادی میں کردار ادا کرے گا اگر اسلامی عسکری اتحاد مسئلہ کشمیر اور فلسطین جو خطے کے تمام مسائل کا جڑ ہے کو سب سے پہلے حل کرے گا تو ہم اس اتحاد کی حمایت کرینگے چاہے کوئی بھی اسکا مخالف ہو۔ لیکن اگر یہ اتحاد ان اصل ایشوز کی بجائے اپنی طرف سے اپنے مخالفین کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کریگی اس میں شامل ہونا ایک تاریخی غلطی ہوگی ان تمام حالات میں پاکستان کی عوام اور سیاسی پارٹیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ وطن عزیز کو حکمران شریف خاندان کی زاتی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں اور مشترکہ جدوجہد اور لائحہ عمل کے زریعے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree