استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس، پنڈال سج گیا ،نشتر پارک میں ہزاروں منتظرین امام زمانہ عج کی شرکت متوقع

21 مئی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آج نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، کراچی سمیت دیگر اضلاع سے ہزاروں منتظرین امام زمانہ عج کی شرکت متوقع ہے،وادی مہران کے غیور محب وطن اور منتظر ین بقیتہ اللہ عج آج نشتر پارک کراچی میں مادر وطن میں بیرونی مداخلت ، شیعہ علماءوجوانوں کے اغوا، فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور عزاداری سید الشہداءؑپر ریاستی پابندیوں کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں گے، اس سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں، بسوں ، ویگنوں، کاروں اور دیگر ذرائع آمدورفت سے ہزاروں عاشقان مہدی عج اس وقت نشتر پارک کی جانب رواں دواں ہیں ، جن کیلئے قیام وطعام کا بھی مکمل بندوبست کیا گیا، جلسہ گاہ اور پنڈال سج چکا ہے، تاحد نگاہ کرسیاں بچھا دی گئی ہیں ، خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے،شرکاء کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ میں ٹھنڈے پانی اور نیاز کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کیلئے میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس سروس کے انتظامات بھی مکمل ہیں ، اس عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور اکابرین ملت خطاب کریں گے جبکہ معروف منقبت خواں نذرانہ عقیدت پیش فرمائیں گے، خصوصی پالیسی ساز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree