کابل بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے ،علامہ ناصر عباس جعفری

31 مئی 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 80سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے دنیا کے امن و امان کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔اس دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان مسلم ممالک نے اٹھایا ہے۔پاکستان کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔خطے میں دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے تاکہ مذموم عناصر کو عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جا سکے۔افغانستان میں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے۔یہود و نصاری کے ٹکروں پر پلنے والے ناپاک عناصر عالم اسلام کو انتشار کا شکار کر کے صیہونی و نصرانی اہداف کی تکمیل چاہتے ہیں۔مسلم ممالک کا باہمی اتحاد ان مذموم قوتوں کے غیر انسانی اقدامات کو ان کی شکست میں بدل سکتا ہے۔پاکستان اور دیگر مسلم برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلق کا فروغ ہی ہم سب کے حق میں ہیں۔ہمیں ان تعلقات کو سازشوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو انٹیلی جینس معلومات شیئرنگ سمیت مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔ دہشت گردی کے عفریت نے دونوں ممالک کی معشیت کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔خطے کا امن و استحکام دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں سے مشروط ہے۔انتہا پسندوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان افواج کی رد الفساد سے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔اگر افغانستان بھی انہی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا تو دونوں ممالک میں امن قائم ہوسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree