ہماری ناموس کو سرعام گولیاں ماری جارہی ہیں اور ریاست ہمارے ہی جوانوں کو اغوا کررہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

06 جون 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے وطن عزیز میں ملت تشیع کو پاکستانی اور شیعہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔کراچی ،کوئٹہ اور پارہ چنار ہمارے لیے مقتل بنے ہوئے ہیں۔کوئٹہ کی معروف شاہراہ پر دو بہن بھائیوں کو شیعہ ہونے کے جرم میں سروں میں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔کراچی میں ہمارے نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ہو گئی ہے۔ہم نے ایک ایک دن میں سو سو جنازے اٹھائے ہیں۔کوئٹہ میں حکومت اپنی رٹ منوانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وہاں سے غیر ملکیوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔مزدور قتل کر دیے جاتے ہیں۔حکومتی کمزوری دہشت گردوں کے حوصلوں کی تقویت کا باعث ہے۔اگر ضرب عضب، آپریشن رد الفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوتا تو آج پاکستانی قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ نیشنل ایکشن پلان کو مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے لیے حکومت نے اپنی ڈھال بنایا ہوا ہے۔کسی ایک شہید کا کیس بھی فوجی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ایک طرف ہم دہشت گردی کا شکار ہیں دوسری طرف حکومتی ادارے ملت تشیع کے نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ان نوجوانوں کے خاندان انصاف کے متلاشی ہیں ۔حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ اس ظلم کو روکا جائے۔اگر یہ نوجوان قصور وار ہیں تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔حکومتی اداروں کی طرف سے اس طرح کسی کو حبس بے جا میں رکھنا غیر آئینی ہے۔ریاست ماں کا کردار ادا کرے۔ ہمارے بچے ہمیں واپس کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 41ممالک کا اتحاد دراصل امریکی اتحاد ہے جس کا مقصد مسلمانوں کی تقسیم ہے۔ یہ فرقہ وارانہ اتحاد امریکی و اسرائیلی مفادات کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔جنرل (ر)راحیل شریف کا ایسے اتحاد کی سربراہی قبول کرنا پاکستان اور امت مسلمہ کے مفادات کے منافی ہے۔انہیں واپس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے قطر کا زمینی و فضائی محاصر ہ کیا گیا ہے۔آج تک اسرائیل کی پروازیں بند نہیں کی گئیں لیکن سعودی عرب نے قطر کی پروازوں پر پابندی لگا کر یہ ثابت کیا ہے کہ آل سعود امریکی تابعداری میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت انتہائی متعصب ہے۔یہ علاقہ سی پیک کی گزر گاہ ہے۔یہاں کے لوگوں کے لیے دانستہ طور پر مسائل کھڑے کر کے علاقے کو انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے جو سی پیک مخالفین اور بھارت کے حق میں ہے۔علماء اور امن پسند افراد کو شیڈول فور میں ڈال کر حالات کو خرابی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جواقتصادی راہدری کے لیے مشکلات کھڑی کرے گی۔ان حکمرانوں کے ان غیر قانونی ہتھکنڈوں کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج ظلم و بربریت کی المناک تاریخ رقم کر رہی ہے۔پاکستانی حکومت کو کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ایک روز پوری قوم کو لے کر سڑکوں پر آنا چاہیے ۔اس احتجاج میں سیاسی و دینی جماعتیں بھی شریک ہوں تاکہ اقوام عالم پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی مظلومیت آشکار ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر حکومتی شخصیات کی طرف سے تحفظات اور الزامات دباؤ اور فرار کی کوشش ہے۔پوری قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ساتھ ہے اور پانامہ کیس کے شفاف نتائج کی منتظر ہے۔نہال ہاشمی اور دیگر کردار ایک سکرپٹ کا حصہ ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree