سپریم کورٹ پانامہ کا فیصلہ جلد سنائےتاکہ ملکی خزانے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والے بے نقاب ہوسکیں، علامہ مختار امامی

11 جولائی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کو جلد فیصلہ سنا دینا چاہیئے تاکہ پاکستانی عوام کی بے چینی دور ہو اور ملکی خزانوں اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والے بے نقاب ہوسکیں، ن لیگی وزراء ملک میں خانہ جنگی کرانے کے درپے ہیں، سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا ایجنڈا کیا ان کو ان کے دوست مودی نے دیا ہے؟ ہم ان شرپسندوں کی جانب سے ملکی سلامتی کیخلاف ہر سازش کی راہ میں محب وطن قوتوں سے مل کر دیوار بنیں گے، ہمارے حکمران ملک سے زیادہ اپنے مفادات کی تحفظ کیلئے سرگرداں ہیں، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، پاناما کیس میں حکمران جماعت کی بوکھلاہٹ اس بات کی غمازی ہے کہ ن لیگ دھونس دھاندلی کیساتھ سپریم کورٹ کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے جسے کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کریگا، سپریم کورٹ پر حملہ آمریت کی گود میں پرورش پانے والوں کا وطیرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضیاء کی روحانی اولاد قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو دشنام دینے سے باز رہے، موجودہ حکمران ملک میں مسلکی تقسیم کے ذریعے نفرتیں پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، عوام غربت کے ہاتھوں خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، دہشت گردوں کیساتھ ن لیگ کے وزراء کے قریبی مراسم ہیں، دہشت گردوں کے یہ سیاسی سرپرست پاناما کی آڑ میں دہشتگردی کیخلاف ملکی سلامتی کے خاطر جان دینے والے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، یہ ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ انشاء اللہ ہم ان ملک دشمنوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے مذموم مقاصد کو کھبی کامیاب نہیں ہونے دینگے، خدا پاکستان کو سلامت رکھے اور ہمارا حامی و ناصر ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree