سانحہ لاہور، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کااظہار افسوس ومذمت

24 جولائی 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فیروز پور روڈ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کالعدم جماعتوں کے سرغنوں اور سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک ملک میں امن کے قیام کے دعوے سوائے طفل تسلی کے اور کچھ نہیں۔ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر سانحے کے بعد لشکر جھنگوی ، جماعت الاحرار اور داعش سمیت مختلف جماعتوں کی طرف سے ذمہ داری بھی قبول کی جاتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوتی۔حکومت جب تک کالعدم جماعتوں کے ساتھ مصلحت پسندانہ انداز روا رکھا جائے گا تب تک اس ملک کے باسیوں کو سکون میسر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی کا شکار کر کے عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔دہشت گردی کے عفریت نے ملک کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں جو عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کے دفاع میں ساری قوتیں صرف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا لاہور کے اس دلخراش سانحہ نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف بلاتاخیر آپریشن کیا جائے اور ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں اور وطن عزیز میں ان کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree