قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ،وزیر اعظم کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف غداری کامقدمہ قائم کیا جائے ، ناصر شیرازی

31 جولائی 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری  جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان ااور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی جانب سے سپریم کورٹ اور پاک افواج پر الزام تراشی کو سنگین غداری قرار دیتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے کرپٹ قائد  نوازشریف کی محبت میں اندھے دونوں رہنماوں نے پانامہ کیس کے صدمے میں ریاست کے ستون اہم اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور تمام حدود کو پار کردیا ہے، وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدرکی جانب سے کسی دوسرے ملک کے ساتھ الحاق کی بات کرنا قومی خیانت اور کشمیر کاز پر پاکستان کے موقف کو کمزور کرنے کی سنگین سازش ہے جس پر اعلیٰ عدلیہ کو فوری ایکشن لینا چاہئے، ناصر شیرازی  نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان خداکے انتقام کا نشانہ بننے ہیں ، جب حکمران ظلم کے ذریعے اپنی اقتدار کو بچاتے ہیں تو خدا انصاف کے ذریعے ان کا اقتدار خاک میں ملادیتا ہے ، لہذٰا وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خدا کے قہر سے ڈریں ، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن فقط آل شریف کا خاصہ نہیں بلکہ یہ خصوصیت ان کے تمام درباری وزراء میں بھی  شدت کے ساتھ پائی جاتی ہے، امید ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قومی سلامتی اور وقار کو مد نظر رکھ کر جوتاریخی فیصلہ کیا گیا ہے اس کے اثرات اور ثمرات دربار شریف کے تمام کرپٹ وزراء کے احتساب تک جاری رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree