پاکستان کے غیور عوام کل امریکہ کے خلاف ملک گیراحتجاج میں شریک ہو کر حب الوطنی کا ثبوت دیں،علامہ ناصر عباس جعفری

24 اگست 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر حملوں کی دھمکی دینے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین25اگست جمعہ کے روز ملک بھر میں ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ منائے گی۔امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں سے نفرت کے اظہار کے لیے اسلام آباد،لاہور، پشاور،کراچی ،کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کی قیادت مرکزی وصوبائی رہنما کریں گے۔اس موقعہ پر امریکی صدر کے  پُتلے بھی نذر آتش کیے جائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہو کر حب الوطنی کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہاہے کہ ٹرمپ پاکستان کی سالمیت و بقا کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے۔پاکستان سے ڈو مور کے تقاضہ کے پیچھے امریکہ کے مذموم عزائم چھپے ہوئے ہے۔پاکستان کو عراق یا شام نہ سمجھا جائے۔پاکستان کی ناقابل تسخیر افواج اور بیس کروڑ عوام مادر وطن کی مضبوط ڈھال ہیں۔پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی جارحیت امریکہ کے اپنے وجود کے لیے خطرہ بن جائے گی۔خطے میں طاقت کے توازن کو بدلتا دیکھ کر امریکہ حواس باختہ ہو گیا ہے۔ہمارے پاس امریکی بلاک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے علاوہ کوئی بھی دوسراآپشن فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا۔عسکری قیادت کی طرف سے دیے جانے والا پیغام بھی ٹرمپ کے لیے غیر متوقع تھا۔پاکستانی عوام کے شدید ردعمل سے امریکہ کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ملی غیرت کا تقاضہ ہے کہ امریکہ کے خلاف احتجاج کو کامیاب بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree