امریکہ کو اسی کے لب و لہجہ میں جواب دینا قومی وقار کاتقاضہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

09 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی وزیر دفاع و خارجہ کے ذریعے مستقبل میں پاکستان کو سخت پیغام پہچانے کے بارے میں میڈیا میں جو اطلاعات آ رہی ہیں ان پر کسی کو قطعی کوئی تشویش نہیں،امریکہ کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہرزہ سرائی اس کی بھارت نوازی اور چین وپاکستان دشمنی کی واضح دلیل ہے، پاکستانی ریاست کی جانب سے جہادی گروپوں کی حمایت کے الزامات کی قلعی افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے یہ کہہ کر کھول دی ہے کہ داعش کو امریکہ سپورٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی وقار کا تقاضہ ہے کہ امریکہ کے کسی بھی پیغام کا جواب اسی لب و لہجے میں دیا جائے، ارض پاک سپر پاور کے زعم میں مبتلا کسی ملک کی کالونی نہیں بلکہ ایک خودمختار ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا حمایتی ہمیشہ امریکہ رہا ہے۔ امریکہ کا ہدف دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ ان ممالک پر لشکر کشی کرنا ہے جہاں امریکہ مفادات کے مخالفین موجود ہیں۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اسامہ کی تلاش اور کیمائی ہتھیاروں کے بہانے افغانستان اور عراق پر حملے کے پس پردہ امریکی عزائم اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد امریکہ کی موت ثابت ہو سکتا ہے۔ مسلمانوں کو اپنی اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے استعماری و طاغوتی طاقتوں کے خلاف کھل کر میدان میں نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا افغانستان پاکستان کا پڑوسی اور مسلم برادر ملک ہے۔ افغانستان کے ساتھ بااعتماد دوستانہ تعلقات باہمی مفادمیں ہیں، جو قوتوں ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتیں ہیں وہ خطے کے اجتماعی مفادات کی دشمن ہیں۔ کروڑوں مسلمانوں کا قاتل امریکہ دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا امت مسلمہ کا کھلم کھلا دشمن ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھ اکہ امریکی بلاک سے کنارہ کشی مسلمانوں کی بقا کی شرط ہے۔ اگر امریکی اہداف کا بروقت ادارک نہ کیا گیا تو پھر تنزلی و بربادی کے سوا ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree