قومی سلامتی واستحکام کیلئے امریکی بلاک سے آزادی وقت کا اہم تقاضہ ہے ، علامہ راجہ ناصرعباس

28 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مشرق وسطیٰ میں ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ اور اسکے اتحادی بوکھلاہٹ کا شکار ہے،وقت آگیا ہے کہ پاکستان استعماری قوتوں کے سامنے جذبہ ایمانی کے ساتھ ڈٹ جائیں اور دو ٹوک جواب دیں،پاکستان کی سلامتی وبقا کا تقاضہ ہے کہ امریکن بلاک کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سنٹرل پنجاب کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عسکری تنہائی کا شکار ہندوستان اور تباہ حال افغانستان ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،پاکستان کے غیور عوام مادروطن کیخلاف دشمنوں کے سازش سے بخوبی واقف ہیں،کسی بھی امریکی،بھارتی اور افغانی جارحیت کو پاکستانی قوم برداشت نہیں کریگی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے جیسے اتحاد کو مقدس الائنس نہیں کہا جاسکتا،موجودہ نظام میں ہر شخص طاقت کا رسیا اور اقتدار کا بھوکا ہے،پاکستان میں سیاسی نہیں سرداری نظام رائج ہے،ہم ایسے کسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دین اور مذہب بدنام ہو،ہم سیاسی مقاصد کے لئے دینی اقتدار کو پامال کرنے کی نہ کسی کو اجازت دیں گے نہ ہی اسے جائز سمجھتے ہیں،متحدہ مجلس عمل کے سابقہ دور میں انتہا پسندی کو سب سے زیادہ فروغ ملا،وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی فرعونوں،معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے شر سے مادرطن کی حفاظت کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree