پنجاب حکومت کا سیاسی انتقام ، ایم ڈبلیوایم رہنماناصر شیرازی سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا

01 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کو اب سے تھوڑی دیر قبل واپڈا ٹاون لاہور سے اغوا کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنماسید ناصرعباس شیرازی کو آج شب 9:20پر واپڈا ٹاون مارکیٹ سے سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں نے اغواءکرلیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناصر شیرازی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یو بی ایل بینک کے سامنے اپنی کار میں پہنچے تو ایک کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی نے ان کی کار کا راستہ روکا جس میں چند با وردی اور سادہ لباس پولیس اہلکار سوار تھے ، ان میں سے ایک سادہ لباس مسلح اہلکار نے ناصر شیرازی کی کار کے دروازے پر لاتوں کی بارش کردی بعد ازاں انہیں اپنے ساتھ لیکرنا معلوم مقام کی جانب  فرار ہو گئے، جبکہ ان کے اہل خانہ خدا کے فضل وکرم سے اس واقعے میں محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کے خلاف ایک عدالتی کیس میں مدعی بھی ہیں، جس میں ناصرشیرازی نے موقف اختیارکیا ہو اہے کہ رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون کے عدالتی فیصلے پر فرقہ وارانہ تعصب کو بھڑکانے کی کوشش اور عدلیہ اور جج صاحبان کی مسلکی تقسیم کی سازش کی  جس کی بناء پر  رانا ثناء اللہ کی نا اہلی اور  صوبائی اسمبلی اور وزارت سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرعباس شیرازی کی اغواء کے پیچھے پنجاب حکومت بالخصوص رانا ثناء اللہ کی انتقامی کاروائی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree