وفاقی دارلحکومت میں سخت سکیورٹی حصارکےباوجودشیعہ نمازیوں پر حملہ ریاستی اداروں کی کمزوری ثابت کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

29 نومبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ باب العلم اسلام آباد سے نکلنے والے نمازیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت جیسے حساس شہر میں دہشت گردی کا واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج ہے۔انہوں نے بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے ملت تشیع کی لاشیں گر رہی ہیں۔ ریاست کے تمام شہریوں کو بلاتخصیص تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔قومی سلامتی جیسے اہم امور کو نظر انداز کرکے حکومت اپنی ڈوبٹی ہوئی ناؤ بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے میں مصروف ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد حکومت کی انتقامی کاروائیوں تک محدود ہے۔اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کا نمازیوں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرنا ریاستی اداروں اور حکومتی رٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کالعدم مذہبی جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں دندناتی پھر رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں سے حکومت اور ادراے بخوبی آگاہ ہے ۔ملک دشمن عناصر سے مفاہمتی طرز عمل ان کے حوصلوں کی تقویت کا باعث ہے۔ سہولت کاروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیے بغیر امن و امان کی خواہش محض خام خیالی ہے۔سیف سٹی منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں دو ہزار سے زائد کیمرے نصب ہیں ۔ان کی مدد سے امام بارگاہ باب العلم پر حملہ کرنے والے افراد کا سراغ لگایا جائے۔ حکومت سیاسی قوتوں سے داؤ پیچ لڑانے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دے تاکہ پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree