ایم ڈبلیوایم کے سابق قانونی مشیر شہید سیدین زیدی ایڈوکیٹ کی المناک شہادت علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

30 نومبر 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ مسجد باب العلم آئی ایٹ اسلام آباد میں شہید ہونے والےمعروف قانون دان، سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور  مجلس وحدت مسلمین کے سابق قانونی مشیر سید محمد سیدین زیدی ایڈوکیٹ کی المناک شہادت پر شدید رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  شہید بہت ہی مؤمن ،عابد اور درد مند انسان تھے، راولپنڈی سانحہ راجہ بازارکے واقعہ میں بہت فعال رہے اور اسیروں کی رہائی کے لئے پاکستان کے اکثر شہروں کا سفر کیا، یا رابطہ کیا،امریکہ سے اس وقت وہاں کے علماء کی ہم آہنگی کے ساتھ قانونی اور لیگل معاملات میں مدد کے لئے پاکستان تشریف لائے اور کافی عرصہ مجلس وحدت مسلمین کے قانونی مشیر کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید سیدین زیدی کی شہادت پر پسماندگان، آقائی سرتاج زیدی، آقائی شمشاد اور باقی سب دوستوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتےہوئے مغفرت کی دعا کی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree