ناصر شیرازی سےبازیابی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات

02 دسمبر 2017

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صاحبزادہ حامد رضا نے ناصر شیرازی کی مزاج پرسی کی اور اغواء کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق ناصر شیرازی نے انہیں اغواء کرنیوالوں کے حوالے سے آگاہ کیا کہ وہ انہیں نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق ناصر شیرازی کو علم نہیں ہو سکا کہ انہیں اغواء کرنیوالے کون لوگ تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما لاہور روانہ ہو گئے ہیں جہاں دونوں رہنما اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کا بھی امکان ہے۔ یاد رہے کہ ناصر عباس شیرازی کو یکم نومبر کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔ ایک ماہ کی جبری قید کے بعد انہیں گزشتہ شب رہا کر دیا گیا۔ ناصر شیرازی کے اغواء کیخلاف ایم ڈبلیو ایم نے 10 دسمبر کو دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree