سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا عدالتی حکم انصاف کی فتح ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

05 دسمبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ عدل و انصاف کی بالادستی کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین سانحہ ہے جس میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پر گولیاں برسائی گئیں۔اس واقعہ نے وطن عزیز کے تشخص کو عالمی سطح پر بری طرح متاثر کیا ہے۔پنجاب حکومت کے تمام ذمہ دارن کو اس بربریت پر انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ طاقت اور اختیار کے نشے میں چور حکمران خود کوبادشاہ اور عوام کوزر خرید غلام سمجھتے ہیں۔لوگوں کو ماورائے عدالت شدید ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جو قانون و آئین کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ میں جن افرا د کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ مقتول افراد کے اہل خانہ کے زخموں پر نمک پاشی تصور کیاجائے گا جو ابھی تک انصاف کے منتظر بیٹھے ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عدلیہ کا یہ فیصلہ مظلوموں کی فتح ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree