بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر ملک گیر احتجاج

08 دسمبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد/لاہور/کراچی/ملتان/گلگت)  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امریکی انسانیت دشمن صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف ملک گیر یوم مردہ بار امریکہ واسرائیل منایا گیا، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اورریلیاں نکالی گئیں،نماز جمعہ کے بعد چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں لوگ سٹرکوں پر نکل آئے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے،مظاہرین مظلوم فلسطینیوں کی حمایت امریکہ اور اسکے ناجائز اولاد اسرائیل کیخلاف نعرے لگاتے رہے اسلام آبا دمیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ اس ا مریکی اقدام نے امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کر دیا ہے۔امریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اس نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے ۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری طورپر امریکہ سفیرکو وزات خارجہ میں طلب کیا جائے ۔حکومت پاکستان اس مسئلے اپنے موقف کو واضع طور پر پیش کرئے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی آج ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں آئندہ ان مظاہروں کے رخ امریکن قونصل خانوں کی جانب بھی ہو سکتے ہیں مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم و آئی ایس او کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا ،مظاہرے کے بعد امریکہ و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے ۔

لاہور میں اسلام پورہ حیدر روڈ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماسید حسن رضا نقوی نے کہا کہ قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے،اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل انشااللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا،سرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا،عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ کہاں ہے آل سعودی کی نام نہاد اسلامی اتحاد؟آج امریکی اعلان کے بعد اس نام نہاد جعلی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے یہ اتحاد مسلم امہ کے لئے نہیں بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کا سرپرست امریکہ کے مفادات کی تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے،انہوں کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکہ کے اتحادی ہیں،انشاء اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے،وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے،مسلمان متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور اسکے اتحادی پٹھوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ منایا گیا ملک بھر کی طرح سندھ کے جھوٹے بڑے شہر کراچی ،حیدر آباد ،جامشورو،سکرنڈ ،سجاول ،خیرپور ،سکھر،دادو ،لاڑکانہ سمیت کراچی میں جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسین مولانا علی انور علامہ مرزا یوسف حسین نے شرکاء مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا پایہ تخت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ امریکی صدر کا اسلام دشمن متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔امریکی صدر نے امت مسلمہ کے وقار پر حملہ کیا ہے۔اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ کی اسلام دشمن پالیسیوں میں اسے عرب مسلم ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے جو افسوسناک ہے۔عالم اسلام کی تنزلی عرب حکمرانوں کی خیانت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حوالے سے پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔

ملتان میں ایم ڈبلیو ایم ریلی میں آئی ایس متحدہ میلاد کونسل انجمن ندائے حسینی کے رہنما شریک ہوئے ریلی گلشن مارکیٹ سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی نے کہا القدس کے خلاف صیہونی سازش کے خلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے امریکی عزائم دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت کے زیر اہتمام بے نظیر ریسٹ ہائوس چو ک پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف ذبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور  نعرہ بازی کی گئی ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں حاجی رضوان علی، شیخ عاشق حسین،سید یعسوب الدین اور علی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے اقتدار سنبھالتے ہی مسلمانوں کے خلاف اقدامات اٹھارہے ہیں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینا مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے جس کی وجہ سے مسلم امہ کے جذبات ابھارے جارہے ہیں اور صیہونی طاقتیں اسلام و مسلمان دشمنی کے اپنے نا پاک عزائم کو آشکار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بر سر پیکار رہی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی سازش ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ممالک میں نفاق بڑھ گیا ہے، مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا آپس میں اتحاد و اتفاق وقت کی عین ضرورت بن چکا ہے تاکہ صیہونی طاقتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے اور فلسطین کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات دلاتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی یقینی بنائی جا سکے ۔رہنمائوں نے اپنے خطاب میں مسلم امہ کے آپس کے انتشار اور تفرقے کو مسلمانان عالم کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس موقع پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree