جماعت اسلامی کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کو امریکا واسرائیل کے خلاف ملین مارچ میں شرکت کی دعوت

15 دسمبر 2017

وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ودیگرسے ملاقات کی،حافظ نعیم الرحمن نے مجلس وحدت مسلمین کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور بیت المقدس کی حمایت میں نکالے جانے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت، جیسے ایم ڈبلیو ایم  نےقبول کیااور وفد وکارکنان کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما وں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یروشلم (القدس) فلسطین کا دارلحکومت ہے اور امریکا سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کو یہ اختیار اور حق حاصل نہیں ہے کہ وہ فلسطین کا ایک انچ بھی غاصب صیہونیوں کو دیں۔فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل کا وجود ناجائز اور غاصبانہ ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے ملتِ پاکستان فلسطین کاز کے ساتھ ہیں، القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما برجیس احمد، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مبشر حسن و دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree