القدس پر امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کرکےثابت کردیا کہ اقوام عالم امریکہ کی غلام نہیں بلکہ اپنے فیصلوں میں خود مختار ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

22 دسمبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ القدس پر امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کر کے یہ باور کرایاہے کہ اقوام عالم امریکہ کی غلام نہیں بلکہ اپنے فیصلوں میں خود مختار ہیں۔ امریکہ کے اپنے اتحادی ممالک کی طرف سے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی گئی جس سے سپر پاور کے زعم میں مبتلا اس ملک کو اپنا اصلی چہرہ نظر آگیا ہے۔انہوں نے کہادنیا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یروشلم پر اسرائیلی اجارہ داری قطعی قابل قبول نہیں۔دانشمندی اور بصیرت کا تقاضہ یہی ہے کہ امریکہ اس معاملے میں خاموشی اختیار کر لے۔امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی ہٹ دھرمی عالمی امن کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ۔ کسی بھی معاملے میں ان پر قطعی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔مسلم ممالک کو اپنی مضبوطی کے لیے اپنا ایجنڈاخود تشکیل دینا ہو گا۔دنیا کی دیگر طاقتوں کے اسلامی ممالک سے تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں جو بین الاقوامی ضرورت بھی ہے اور تقاضا بھی تاہم عالمی برادری سے تعلقات کی نوعیت خواہ کچھ بھی ہو مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت ہمیشہ برادرانہ رہتی ہے۔ ہمیں ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ امت مسلمہ کی سالمت و بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں قرار داد کی بھرپور حمایت کے بعد بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو امریکہ واپس لے۔اقوام عالم کے اس اصولی موقف کو بلاچوں چراں تسلیم کرنا ہی اخلاقی تقاضہ ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متعصبانہ طرز عمل نے متنازع شخصیت بنا دیا ہے۔اگر وہ اپنی ہٹ دھرمی پر اڑے رہے تو پھر بہت جلد امریکہ کے اندر سے ان کے خلاف تحریکیں شروع ہو جائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree