حکمرانوں کی کرپشن نے پورے نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے،انہیں اپنے اثاثے بنانے اور بچانے کے علاوہ کسی چیز کی پروا نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

01 جنوری 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ایک طرف لوگوں کو سہانے خواب دکھانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف عوام پرمشکلات کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے غریب عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے۔حکومتی حلقوں میں سال 2018 کے حوالے سے ترقی و استحکام کے جو بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں وہ محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ہیں۔ حکومت ملکی نظم و ضبط اور انتظامی معاملات سنبھالنے میں بری طرح بے بس ہو چکی ہے۔قومی ادارے تنزلی کا شکار ہیں۔ عوام پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس جیسی عام ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔سڑکوں کی مخدوش حالت آدھے گھنٹے کی بارش میں ملک کو پیرس بنانے کے تمام دعووں کی قلعی کھول دیتی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بستر نہیں۔ سڑکوں ، پارکوں اور فٹ پاتوں پر بچوں کی پیدائش کے واقعات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ کیا یہی جمہوریت کا حسن ہے ۔

انہوں نے کہا حکمرانوں کی کرپشن نے پورے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔انہیں اپنے اثاثے بنانے اور بچانے کے علاوہ کسی دوسری چیز کی پروا نہیں۔2018 الیکشن کا سال ہے۔ اس ملک کو بچانے کے لئے عوام کو ووٹ کے استعمال میں دانشمندی اوربصیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔وطن عزیز کو اس وقت دیانتدار اور صالح قیادت کی ضرورت ہے جو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر ارض پاک کی ترقی واستحکام کو مقصد حیات سمجھے۔عوام کو اپنا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا۔کرپٹ عناصر کا دوبار اقتدار میں آنا ملک دشمن قوتوں کی تقویت کا باعث اور پاکستان کے وجود کے لئے خطرناک ثابت ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree