اسلام آباد،علامہ راجہ ناصرعباس کیجانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کے اعزازمیں عشائیہ

02 جنوری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کےمرکزی قائدین کے اعزازمیں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا، اس موقع پر انجمن تاجران گلگت بلتستان کے صدور جناب غلام حسین اطہر  و محمد ابراہیم، پی ٹی آئی کے رہنما محمد عزیز،  اپوزیشن لیڈر کیپٹن محمد شفیع  اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی کنوینئر مولانا سلطان رئیس اور انکے دیگر رفقائے تحریک سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ شیخ نیئرعباس، پروفیسرفداحسین، مولانا فداعلی ذیشان اور دیگر بھی موجود تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گندم سبسڈی تحریک کی کامیابی کے بعد خطہ بے آئین گلگت بلتستان میں غیر آئینی ٹیکس کے نفاذکے خلاف کامیاب احتجاجی تحریک اور مطالبات کی منظوری پر مبارک باد پیش کی اور اس تحریک میں ان کی جدوجہد کو سراہا اور ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree