آغا رضا کی بلوچستان حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر قانون تقرری پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین کا اظہار مسرت

13 جنوری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغا رضا) کوبلوچستان  کی نئی اتحادی حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور ، وزیر جنگلات وجنگلی حیات  اور وزیر لائیو اسٹاک منتخب ہو نے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین نے انہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین بشمول علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی،ناصرعباس شیرازی، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ اعجاز بہشتی،علامہ ہاشم موسوی، علامہ باقرعباس زیدی،اسد عباس نقوی،  مہدی عابدی، نثارفیضی، ملک اقرار حسین، علی احمر زیدی، علی مہدی خان، علامہ مختارامامی،علامہ عبدالخالق اسدی ، ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا کہ آغا رضا کی بلوچستان حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر نامزدگی پوری جماعت کیلئے باعث فخر ہے ، ایم ڈبلیوایم نے انتہائی مختصر عرصے میں پاکستان کے سیاسی افق پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں، پہلی بار انتخابات میں حصہ لیا ایک محروم اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نمائندے کو بلوچستان اسمبلی میں پہنچایا اور آج الحمد اللہ وہ اپنی قابلیت ، ذہانت اورکارکردگی  کی بنیادپرصوبائی کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے شامل ہوا ہے جس پر پوری جماعت بارگاہ الہیٰ میں شکر گذار ہے۔

قائدین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آغا رضا  اپنے حلقے کے عوام کی بالخصوص اور صوبے کے عوام کی بالعموم تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے پہلے سے زیادہ جوش ، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں گے ، ماضی میں بھی تاریخ گواہ ہے کہ آغا رضا نےایوان میں ہمیشہ ہزارہ شیعہ قوم پر ہونے والے مظالم سمیت دیگر اہم ایشوز پر دو ٹوک موقف اختیار کیا،  بین الاقوامی دورہ جات میں بلوچستان اور پاکستان کی بھر پور اور بہترین نمائندگی کا فریضہ انجام دیا ہےاور حالیہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں بھی مرکزی کردار اداکیا اور حکومت کی تبدیلی میں صف اول میں نمایاں رہے ہیں، اب وہ اس سنگین ذمہ داری کا بوجھ بھی باحسن و خوبی اٹھائیں گے، اپنے حلقے میں زیر تکمیل فلاحی منصوبہ جات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں گے اور اپنی جماعت اور اس کے سربراہ قائد وحدت  علامہ راجہ ناصرعباس    جعفری کے فکر وفلسفے کی روشنی میں ہمیشہ مظلوموں کے حامی اور ظالموں کے دشمن رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree