علامہ راجہ ناصرعباس کی کابل میں جشن میلاد النبیؐ پر حملے کی مذمت اور درجنوں عاشقان رسول ﷺ کی شہادت پر اظہار افسوس

20 نومبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے اجتماع پر تکفیری دہشت گردوں کے خود کش حملے کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ کابل میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع پر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دشمن اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،شدت پسندوں اور تکفیریت کیخلاف مسلم امہ کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا،افغانستان میں امریکہ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کے سبب خطے کے دہشتگرد معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،جب تک خطے سے امریکہ کے ناپاک وجود کا خاتمہ نہیں ہوتا قتل غارت گری کا سلسلہ جاری رہے گا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان عاشقان رسول ﷺ کے پر امن اجتماع پر بذدلانہ حملے کی پر روز مذمت کرتی ہے جبکہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree