سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پاکستان عوامی تحریک کے نئی جے آئی ٹی بنانے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

27 نومبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں بین المسالک تعلقات کے فروغ اور دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور تکفیریت ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلوانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے نئی جے آئی ٹی بنانے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ علماء کرام فرقہ واریت کی بنیاد پر اُمت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر شاندار عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد پر بھی تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی درخواست پر سپریم کورٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوٹس لے رکھا ہے، لارجر بنچ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں سماعت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے ہم جتنی بھی جدوجہد کرسکتے تھے، کر رہے ہیں، انصاف بشکل قصاص کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree