وفاقی حکومت جلد گلگت بلتستان کےعوام کو خوشخبری دی گی ،علی امین گنڈاپور کی علامہ راجہ ناصرعباس کو یقین دہانی

04 جنوری 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سید محسن شہریار، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا سید علی رضوی، محمد علی، شیخ احمد علی نوری اور مظاہر شگری شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کی محرمیوں کا ازالہ کرنے میں حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ گذشتہ حکمرانوں نے اس خطے کے عوام کو نظرانداز کیا، جس کے سبب وہاں کے عوام کی مایوسیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے، وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو فاٹا کی ظرح قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے وسائل پر سب سے زیادہ حق وہاں کی عوام کا ہے۔ حکومت ٹورزم اور قدرتی وسائل اور ہائیڈور پروجیکٹس پر ترجیحی بنیادوں پر فوکس کرکے نہ صرف خطے کےعوام کی حالت بدل سکتی بلکہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے بھی نکال سکتی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کو فی الفور روکا جائے۔ شیڈول فور کے تحت درجنوں محب وطن شخصیات کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ایسے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کیخلاف وفاقی حکومت فوری نوٹس لے۔ جی بی کے مستقبل کے فیصلوں میں وہاں کے عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی شخصیات سے بھی حکومت انکا موقف سنے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہونے دے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے لئے سنجیدہ ہے اور بہت جلد خطے کے عوام کے لئے خوشخبری دینگے۔ ملک کے لئے وہاں کے غیور عوام کی والہانہ محب اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی جی بی میں حقیقی تبدیلی لائے گی۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی زمین کی واگذاری کے معاملہ پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree