ایم ڈبلیوایم کی ملی یکجہتی کونسل، تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل ، عوامی تحریک ودیگر کو وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

19 مارچ 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی وحدت اسلامی کانفرنس کی تیاریاں زور شور سے جاری ،مرکزی و صوبائی قائدین کی مسلسل رابطہ و دعوتی مہم جاری ،اسلام آباد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصرعباس شیرازی کی ملی یکجہتی کونسل کے اکابرین سے ملاقات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل پاکستان عوامی تحریک سمیت ملی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مجلس وحدت مسلمین کی تین روزہ تنظمی کنونشن کے آخری روز بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والے نئے سربراہ ( سیکرٹری جنرل ) کا خطاب ہو گاجس میں وہ  جماعت کی پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گئے ۔ کانفرنس سے مختلف سیاسی مذہبی و ملی جماعتوں کے قائد ین بھی خطاب کریں گئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree