علامہ عباس کمیلی کی ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ احمد اقبال رضوی

09 جون 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ علامہ عباس کمیلی نے ملت پاکستان کو امن کی دعوت دی، علامہ عباس کمیلی مظلوموں کی توانا آواز تھے، اہل وطن کا درد رکھنے والے عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کی بنیاد رکھی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل شاہ خراسان میں معروف شیعہ عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کی ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ علامہ عباس کمیلی عظیم ذاکر تھے، جو اتحاد بین المسلمین کے داعی سمجھے جاتے تھے۔ یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کو 6 ستمبر 2014ء کو دہشتگردوں نے شہید کر دیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree