ایم ڈبلیوایم کے تحت شیخ ابراہیم زکزکی کی غیر قانونی قید کےخلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

11 جولائی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) نائیجیریا کے معروف مذہبی سکالر شیخ ابرہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لئے پاکستان بھر میں بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔ شیخ ابرہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے ان کی قید غیر انسانی و عالمی قوانین کے خلاف ہے ۔ شیخ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائیجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یواین او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے نائیجیریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ معروف اسلامک اسکالراور اس ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد و رہنماءآیت اللہ شیخ ابرہیم زکزکی قید کو چار سال ہو گئے ہیں شیخ ابرہیم زکزکی نے سرزمین افریقہ پر استعماری قوتوں کے خلاف پرامن قیام کیا جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے ان کے بیٹوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو 2015کے آپریشن میں شہید کردیا گیا اور بے جرم و بے گناہ شیخ ابرہیم زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ان کے ورثا کاکہنا ہے کہ انہیں جیل میں سلوپوائزن دیا جارہا ہے۔ ملک کی اعلی عدالت انہیں باعزت بری کرچکی ہے لیکن نائیجیریا کی اسٹبلشمنٹ انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں۔

 ہم پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وہ نائیجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرئے ۔کل بروز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اس ظلم کے خلاف ملک بھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گااور اقوم متحدہ کے دفتر میں وفد کی صورت میں احتجاجی مراسلہ پہنچایا جائے گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree