علامہ راجہ ناصرعباس کا وزیر ستان اور تربت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین

27 جولائی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر ستان اور تربت میں سکیورٹی فورسزپر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دونوں دہشت گرد حملوں میں پاک فوج کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔مادر وطن پر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے تمام شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت بارڈر کے اندر اور باہر دونوں جانب سے شدید خطرات کا سامناہے ۔ داعش کا منحوس سایہ ہماری سرحدوں پر منڈلارہا ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ۔ بزدل دشمن پیچھے سے وار کرکے بہادری کے دعوے کرتا ہے ۔ بھارت اور این ڈی ایس پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپہ ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree