مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بروقت وخوش آئند ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

17 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس خوش آئیندہے کشمیریوں کی مشکلات کا تدارک کرنا یواین سیکورٹی کونسل کی بھی ذمہ داری ہے ۔بھارتی وزیردفاع کا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بیان بھارتی جنگی جنونیت کی واضع مثال ہے بلوچستان میں جاری دہشگردی کے پیچھے ہندوستان ملوث ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس مسئلے پر بات کی ہے۔سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیاہندوستان کی بھرپورمخالفت کے باوجود سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے تاہم یہ ایک مسلسل جدوجہد ہے ہمیں ہر محاذ پر ہر پلیٹ فارم پر مظلوم کشمیریوں کے لئے سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنا ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایل او سی پر مسلسل کشیدگی کو بڑھا رہا ہے ہندوستان کے وزیر دفاع جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات کررہا ہے ۔بھارت کی جنگی جنونیت پورے خطے کے امن کو داو پر لگائے ہوئے ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے۔جسے دنیا کئی دہائیوں سے نظر انداز کرتی آئی ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree