وحدت نیوز(پڈعیدن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پڈ عیدن میں مسجد و امام بارگاہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دورہ کیا اور مقامی مومنین کو در پیش مشکلات پر گفتگو اس موقعہ پر مقامی مومنین نے پڈ عیدن میں عزاداری امام حسین علیہ السلام اور نماز جماعت و تعمیر مسجد کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد دین اسلام کا مرکز ہے اسی لئے امام خمینی رح نے فرمایا مساجد اسلام کے مورچے ہیں انہیں آباد رکھو۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں مساجد کی فعالیت اور سرگرمیوں میں مسجد نبوی اور سیرت پیغمبر اسلام ص کو اسوہ بنانا ہوگا۔ محراب یعنی میدان جنگ شیطان اور طاغوت کے مقابلے میں محراب بندگی خدا اور اطاعت الہی کا مقام ہے۔انہوں نےکہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کے مطالبات آئین پاکستان اور قانون کے مطابق ہیں ارباب اقتدار معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں۔