کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری پر ترجمان ایم ڈبلیوایم کا گستاخ ِامام مہدی ؑ عبدالستار جمالی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

01 نومبر 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں شہر کے مین ڈی سی چوک پر جیکب آباد کے مومنین کا احتجاجی مظاہرہ ٹائر جلا کر گستاخ امام زمانہ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ شدید بارش کے باوجود کئی گھنٹے احتجاج جاری رہا۔دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دھشت گرد گروہ کے کارکن گستاخ عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی جانب سے حضرت حجت خدا ولی اللہ الاعظم قطب عالم امکان امام زمانہ آقا مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف ملک بھر کے عاشقان اہل بیت میں شدید غم و غصہ جیکب آباد کے مومنین نے ھنگامی طور پر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز شیعہ رہنما سید احسان شاہ بخاری، عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی ،سید کامران شاہ ،آئی ایس او کے رہنما ندیم ڈومکی ،رجب پیچوہو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما وسیم لطیف، مہر سٹی رہنما نذیر حسین دایو و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے اور ان کے فضائل تمام آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں تورات زبور انجیل اور قرآن کریم نے اس منجی عالم بشریت کی عظمت و صداقت کا تذکرہ کیا ہے۔ قرآن کریم کی 313 آیات کریمہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی سے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی دادو جناب فرخ رضا صاحب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کے تناظر میں مجرم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اس کے خلاف توہین اہل بیت ع اور توہین رسالت ص جیسے دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ایس ایس پی صاحب نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree