ایم ڈبلیوایم کے تحت وحدت کانفرنس ، اتحاد بین المذاہب کا عظیم الشان مظاہرہ

18 نومبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام میلاد النبیؐ کے موقع پر  ’’وحدت کانفرنس‘‘ کا فقید المثال انعقاد ایوان اقبال لاہور میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ محترمہ پروین سرور تھیں جبکہ کانفرنس سے خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا۔

وحدت کانفرنس میں تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اعجاز احمد چودھری ، پارلیمانی سیکریٹری اقلیتی امور سردار مہندر پال سنگھ ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر سید معصوم شاہ نقوی، مہتمم جامعہ نعیمہ ڈاکٹر راغب احمد نعیمی ، مرکزی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقوی،پیر امیر سلطان، پیر ناظم شاہ، ڈاکٹر امجد چشتی،صاحبزادہ عبدالماجد، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما آقائے غلام حرُ شبیری ،رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرانقوی،پیر سید حبیب عرفانی ، شفیق بٹ، مفتی عاشق حسین ، پیر اعجاز ہاشمی ،سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضاودیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اس کانفرنس کی منفرد بات یہ تھی کہ اس میں ملک بھر سے جیدشیعہ ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث علمائے کرام، پیران ،سجادہ نشین اور مشائخ عظام سمیت غیر مسلم براداری کی معزز شخصیات بھی کثیر تعدادمیں شریک تھی ۔ یوں یہ فقط اتحاد بین المسلمین کا نہیں بلکہ اتحاد بین المذاہب کا بہترین مظاہرہ تھاجس سے نا فقط وحدت اسلامی بلکہ وحدت انسانیت کا بھی بہترین پیغام جاری ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree