پی آئی سی لاہور میں ہونےوالی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے،مہذب معاشرے کے شہری قانون کبھی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے، علامہ راجہ ناصرعباس

11 دسمبر 2019


وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمیڈیا سیل سے جاری بیان میں لاہور کے امراض قلب کے ہسپتال پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی( پی آئی سی) میں وکلاء کی جانب سے تشدد کی مذمت کی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نےوکلاء کی جانب سے پر تشدد کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی لاہور میں ہونےوالی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے،مہذب معاشرے کے شہری قانون کبھی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہے، انہیں قانونی تقاضوں کی پاسداری کرنا چاہیے، کسی بھی قسم کا احتجاج قانونی و آئینی حدود کے اندر رہ کر ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی سی واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree