کراچی،ہزاروں غیور عوام کا سردارقاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کے خلاف امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج

06 جنوری 2020

وحدت نیوز (کراچی) عراق میں امریکہ کی حالیہ بربریت کے خلاف اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن, جعفریہ الائنس،،شیعہ علما کونسل، شیعہ ماتمی تنظیموں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کراچی پریس سے امریکی قونصل خانہ ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین بچوں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن ظفر نقوی نے کی ریلی میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ امین شہیدی،علامہ صادق جعفری، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق تقوی،علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او پاکستان کے صدر محمد عباس نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکی دہشت گردی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بغداد ائیرپورٹ پر حملہ کر کے امریکہ نے ریاست کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

 عراق حکومت کی درخواست پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی بغداد پہنچے تھے۔ امریکی میزائل حملوں میں انہیں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر مہندس ابو مہدی کو نشانہ بنایا گیا۔ اور عراق کا دفاع کرنے والی اہم عراقی ایرانی شخصیات کو شہید کردیا گیا۔ عراقی حکومت اور قومی سلامتی کونسل نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسرائیل اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حاج قاسم سلیمانی کامیاب مزاحمت کی علامت تھے۔ پوری دنیائے اسلام و عرب اس عظیم نقصان پر سوگوار اور امریکہ کے ان غیر قانونی حملوں پر سراپا احتجاج ہے۔

مقررین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ سردار قاسم سلیمانی کو خطے میں اپنے ناجائز مفادات کی راہ کی سب بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے۔ قاسم سلیمانی ہی نے داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کا صفایا کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کو کئی محاذوں پر شکست فاش سے دوچار کیا۔ اپنی ناکامیوں اور عراقی عوام کی جانب سے سفارتخانے کے باہر طاقت کے مظاہرے کی وجہ سے ہونے والی رسوائی کے بعد امریکہ نے یہ بزدلانہ حملے کئے جو درحقیقت ایک بہت احمقانہ اور بزدلانہ چال ہے۔

قاسم سلیمانی کو مار کر وہ اپنے شیطانی مقصد میں کامیابی کا تصور امریکہ کی خام خیالی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملت تشیع کے فرد کا ناحق خون کا ایک قطرہ بھی بہتا ہے تو وہ انقلاب اور اس شہید کے مشن کو زیادہ طاقتور بنا دیتا ہے اور عنقریب امریکہ اوراسرائیل کو معلوم ہوجائے گا کہ شکست ہی انکا مقدر بنے گی. انکا کہنا تھا حاج قاسم سلیمانی فلسطین، لبنان، شام اور عراق میں عرب مسلمانوں کے ہیرو سمجھے جاتے تھے کیونکہ انہوں نے مشکل وقت میں انکا دفاع کیا تھا۔ اہلبیت ع اور صحابہ کرام? کے مزارات مقدسہ کو داعش کے حملوں سے بچانے میں بھی انکا نمایاں کردار تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملت تشیع کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے. ملت پاکستان اس غم اور دکھ کی گھڑی میں ملت ایران اور ملت عراق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ بات یاد رہے کہ امریکی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا توپاکستان میں امریکی مفاد کو نقصان پہنچانا لازم ہو گا. پاکستان کی سرزمین کو کسی صورت بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.دریں اثناء رہنماوں نے اپنی مذہتی قرارداد میں کہا جب سے امریکہ نے ان دو ممالک پر حلمہ کیا تو داعش و القائدہ جیسی وحشی تنظیمیں وجود میں آئیں جو امریکی مفادات کو جب سے امریکہ نے ان دو ممالک پر حلمہ کیا تو داعش و القائدہ جیسی وحشی تنظیمیں وجود میں آئیں جو امریکی مفادات کا دفاع خطے کے اندر کے رہی ہیں۔ یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ امریکی ایجنسی اس طرح کے گندے کھیل ہمارے خطے میں کھیلتی آئیں ہیں۔ اس بات کا ثبوت برطانوی  رائن کوک کے بیان میں موجود ہے جس میں آن ریکارڈ  انہوں نے  کہا تھا کہ یہ  القاعدہ امریکی حکمت عملی کی غلطی کا وجود ہے۔

سابقہ امریکی سیکرٹری۔۔۔۔۔۔۔۔ نے بھی اس بات کو قبول کیا۔تاریخ امریکی سرحدی جار جیت و غیر قانونی حملوںسے بھری پڑی ہے کہ جس کے نتیجے میں عراق سمیت افغانستان اور پاکستان میں کی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دنیا شاہد ہے کہ عراق میں شہید ہونے والے عظیم مجاہدوں کے جنازے حکومتی سطح پر عظیم الشان طریقے سے اپنی آخری آرام گاہ کا سفر طے کر رہی ہے۔ جس میں لاکھوں عراقی و ایرانی عوام نے شرکت کرتے ہوئے غم و غصّے کا اظہار کیا اعلیٰ عراقی حکومتی عہدیدار  سمیت نیشنل سیورٹی کونسل نے بھی اس حملے کی بھر پور مذمت کری ہے۔ یہ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ایرانی کردار عراقی کے اندر کس سے۔۔۔۔ جیسا نہیں بلکہ عراقی عوام ایرانی کردار کو اپناتے ہوئے ان کے ہم قدم ہیں۔ہم امریکی حملے میں شہید ہونے والے قاسم سلیمانی و ابو المہدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امریکی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ جب سے امریکہ نے ان دو ممالک پر حملہ کیا تو داعش و القائدہ جیسی وحشی تنظیمیں وجود میں آئیں جو امریکی مفادات کا دفاع خطے کے اندر کے رہی ہیں۔ یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ امریکی ایجنسی اس طرح کے گندے کھیل ہمارے خطے میں کھیلتی آئیں ہیں۔ اس بات کا ثبوت برطانوی  رائن کوک کے بیان میں موجود ہے جس میں آن ریکارڈ  انہوں نے کہا تھا کہ یہ القاعدہ امریکی حکمت عملی کی غلطی کا وجود ہے۔

سابقہ امریکی سیکرٹری۔۔۔۔۔۔۔۔ نے بھی اس بات کو قبول کیا۔ تاریخ امریکی سرحدی جار جیت و غیر قانونی جملوں سے بھری پڑی ہے کہ جس کے نتیجے میں عراق سمیت افغانستان اور پاکستان میں کی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اعلیٰ عراقی حکومتی عہدیدار  سمیت نیشنل سیورٹی کونسل نے بھی اس حملے کی بھر پور مذمت کری ہے۔دنیا شاہد ہے کہ عراق میں شہید ہونے والے عظیم مجاہدوں کے جنازے حکومتی سطح پر عظیم الشان طریقے سے اپنی آخری آرام گاہ کا سفر طے کر رہی ہے۔ جس میں لاکھوں عراقی و ایرانی عوام نے شرکت کرتے ہوئے غم و غصّے کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree