ایم ڈبلیوایم کی جانب سےجشن عید میلادالنبیؐ ملک بھرمیں مذہبی جوش وجذبےسے منایا گیا

31 اکتوبر 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے میلاد کے جلوسوں اور نعتیہ محفلوں میں شرکت کی۔ مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گے اور شرکاء کی پانی و دودھ کی سبیلوں اور لنگر سے تواضح کی گئی ۔ شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار پر مختلف سٹیجوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بصیرت و دانش کے بہترین مظاہرے پر داد دی گئی۔

ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے نعت خوانی میں بھرپور حصہ لیا اور انعامات بھی حاصل کیے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مختلف صوبائی دفاتر پر چراغاں بھی کیا گیا اور محافل کا انعقاد ہوا۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے اپنے خطابات میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف مضبوط ہتھیار قرار دیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ تمام مشکلات کا حل سیرت طیبہ پر عمل میں مضمر ہے۔ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی تعلیمات پر عمل زندگی کےہر شعبے میں کامیابی کی ضمانت ہے۔شیعہ سنی وحدت کا جو اظہار آج پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے اس پائیدار بنیادوں پر قائم رکھنا ہو گا۔وطن عزیز کا استحکام اور قومی امن کے لیے رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارہ ازحد ضروری ہے۔جو طاقتیں مذہبی نفاق کے لیے سرگرم ہیں ان کا مقصد بھائی کو بھائی سے لڑا کر ملک و قوم کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔ عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر ہم سب اہل ایمان تجدید عہد کرتے ہیں کہ باہمی اخوت و اتحاد کے یہ احساسات و جذبات ہمیشہ اسی طرح قائم رہیں گے اور اتحاد کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree