بلدیاتی اداروں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود نئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے،علامہ مقصودڈومکی

03 نومبر 2020

وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو پریس کلب میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر عبدالرزاق جلبانی اور تحصیل سیکرٹری جنرل سردار احمد چانڈیو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا جس پر ہم جی بی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جی بی کے عوام محب وطن ہیں اور انہوں نے وطن عزیز پاکستان کے کے ساتھ ہمیشہ اپنے عشق اور محبت کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل یونیورسٹی میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے جس کی ذمہ داری بد نام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے یہ امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش کو تشکیل دیا اور داعشی دہشت گردوں کو سیریا سے افغانستان منتقل کیا  موجودہ امریکی قابض افواج افغان عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی کی لہر شروع کی گئی ہے جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا اور وطن عزیز میں امن قائم کیا امن دشمن قوتیں ملک دشمن بیرونی قوتوں کے ایما پر ایک دفعہ پھر متحرک ہو چکی ہیں جن کو بروقت روکنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود طویل عرصہ ملک میں برسر اقتدار رہیں مگر عوام نے ان کی بیڈ گورننس کے باعث انہیں مسترد کیا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں بیڈ گورننس سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کا حسن ہیں لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتيں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں، بلدیاتی اداروں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود نئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree