شہید قاسم سلیمانی کی آغاز کردہ تحریک اس خطے سے امریکی سامراج کے مکمل خاتمے اور غاصب اسرائیل کی مکمل نابودی پر منتج ہوگی، علامہ مقصودڈومکی

26 دسمبر 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ ؑ جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو عبرتناک شکست دی۔ امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے عظیم مجاہد کمانڈر ابو مہدی المہندس اور حشد الشعبی کے جوانوں کے ساتھ مل کر شہید سردار قاسم سلیمانی نے عراق میں موجود سامراجی دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا اس لیے امریکا اور اس کے حواری جنرل قاسم سلیمانی سے خوفزدہ تھے اور انہوں نے رات کی تاریکی میں ایک بہادر جرنیل پر حملہ کرکے اسے شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی نے جس مزاحمتی تحریک کا آغاز کیا تھا وہ ان کی شہادت سے ایک مکتب میں تبدیل ہوگئی ہے جو اس خطے سے امریکی سامراج کے مکمل خاتمے اور غاصب اسرائیل کی مکمل نابودی پر منتج ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر پر پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس اسلامی ہیرو کی خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کریں جو اتحاد امت کا علمبردار مظلوموں کا حامی اور ظالموں کے لئے خوف کی علامت تھا۔ امریکہ کی خوشنودی کے لیے جس طرح سے عرب ممالک نے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے یہ امت مسلمہ سے خیانت کے مترادف ہے عالم اسلام کو آج بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاہد کی ضرورت ہے جو شیعہ سنی مسلمانوں کو اکھٹا کرکے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے جارحانہ اور غاصبانہ عزائم کو ناکام بنا دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree