خواتین اور بچیاں اپنے کردار کو اتنا مضبوط بنائیں کہ امام زمانہ عج کی فوج کے ہر اول دستے میں شامل ہو سکیں،علامہ راجہ ناصرعباس

01 جنوری 2021

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ نے ضلع سکھر کے تنظیمی دورے کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی جانب سے منعقدہ نشست میں شرکت کی ، نشست میں ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ ذیشان زہرا ، کابینہ اراکین اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

 معاشرے میں خواتین کے کردار اور تربیتی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا موجودہ حالات میں جناب زینب سلام اللہ علیھا کی پیروکار خواتین کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں ذیادہ بڑھ گئی ہیں ۔خواتین اور بچیاں اپنے کردار کو اتنا مضبوط بنائیں کہ امام زمانہ عج کی فوج کے ہر اول دستے میں شامل ہو سکیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہماری باشعور اور با کردار خواتین کو معاشرے میں تربیتی حوالے سے کام کرنا ہے تاکہ صالح اور الہی بچوں اور جوانوں پر مشتمل معاشرہ تشکیل پا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمارے بارہویں امام عج کا ظہور ہوگا تو ان کی صدا پر جو شخصیات پلٹ کہ آئیں گی ان میں ایک شھید سردار مدافعین حرم بھی ہونگے جو امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اٹھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree