ریاستی ادارے اور پاک فوج بلوچستان میں سفاک دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کا آغاز کریں، علامہ مقصودڈومکی

04 جنوری 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ بزدل دہشتگردوں نے یزیدی کردار ادا کرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ مزدوروں کو جس ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے اس سے ہر باضمیر انسان غم اور اندوہ کی کیفیت میں ڈوب گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک تسلسل کے ساتھ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے شیعیان علی کا قتل عام جاری ہے اور دہشت گرد مسلسل اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے پر امن شہریوں کو ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج اور ریاستی ادارے ان سفاک انسان دشمن دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس ان کی پناہ گاہوں اور ان کے مالی سپورٹرز کا خاتمہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ المناک واقعہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہزارہ شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس المناک سانحہ کے غم میں وارثان شہداء کے ساتھ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree