علامہ حسن ظفر نقوی کا وحدت ہاؤس اسلام آباد کادورہ، سردارِ شہدائے مدافعان حرم کے حالات زندگی پر شائع کردہ کتب علامہ حسن ظفر نقوی کی خدمت میں پیش کی گئیں

15 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف بزرگ عالم دین ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی کامرکزی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم اسلام آبادکا دورہ، مسئولین دفتر کی جانب سے علامہ صاحب سے ان کی والدہ ماجدہ کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی۔

مرکزی سیکریٹریٹ کے مسئولین کی جانب سے حالیہ دنوں سردارِ شہدائے مدافعان حرم کے حالات زندگی پر شائع کردہ کتب علامہ حسن ظفر نقوی کی خدمت میں پیش کی گئیں جس پر انہوں نے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، مولانا ظہیر الحسن کربلائی، علامہ چوہدری ضیغم عباس ، شجاعت بلتی اور دیگر مسئولین بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree