شہید باقرالصدر اور ان کی ہمشیرہ نے سیرت امام حسینؑ وجناب زینب ؑ پر عمل کرتےہوئےصدامی آمریت اور اسلام دشمنی کے مقابل قیام کیا اور شہادت پائی، علامہ مقصودڈومکی

08 اپریل 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالم اسلام کے عظیم فلاسفر مفکر اور انقلابی رہنما آیت اللہ شہید سید باقر الصدر کی 41 ویں برسی کی مناسبت سے کہا ہے کہ شہید مظلوم سید باقر الصدر کے انقلابی افکار آج بھی ملت عراق اور امت مسلمہ کے لیے عظیم سرمایہ ہیں آپ نے اور آپ کی ہمشیرہ نے سیرت امام حسین ؑ اور جناب زینب ؑ پر عمل پیرا ہوکر عراق کے اندر صدامی آمریت اور اس کے اسلام دشمن فیصلوں کے خلاف قیام کیا اور صبر استقامت اور جہاد کی نئی تاریخ رقم کی جو آپ کی شہادت پر منتج ہوا۔آپ عصر حاضر کے عظیم مفکر ہیں کہ جس نے فلسفہ اقتصاد اور مختلف علوم پر جو کتابیں تحریر کیں وہ آج بھی مشرق اور مغرب کی درسگاہوں کا نصاب بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید محمد باقر الصدر حضرت امام خمینی رحمتہ للہ علیہ کے انقلابی افکار ان کے خلوص اور للہیت سے بہت زیادہ متاثر تھے اور آپ انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے پر زور حامیوں میں سے تھے آپ نے صدامی آمریت کے خلاف قیام کیا اور آپ کی بہن شہیدہ سیدہ آمنہ بنت الہدیٰ جو خود اجتہاد کے درجہ پر فائز عالمہ اور فاضلہ شخصیت تھیں انہوں نے بھی آپ کے مشن اور تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے صدام کے جرائم اور اسلام دشمن اقدامات کی مخالفت کی اور راہ خدا میں شہادت پائی۔

انہوں نے کہا کہ حق ہمیشہ کامیاب رہتا ہے اور باطل کے مقدر میں شکست ذلت اور رسوائی ہے اسی لئے آج عالم اسلام اور عراق کے عظیم رہبر اور رہنما کے طور پر سید محمد باقر الصدر زندہ و تابندہ ہیں جب کہ صدام ذلت اور رسوائی کی علامت بن چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree