ماہ ذیقعدہ میں تنگی دور ہونے کی دعا قبول ہوجاتی ہے، مولانا ظہیر الحسن کا ایم ڈبلیوایم کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں تربیتی درس سے خطاب

03 جولائی 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں نماز ظہرین کے دوران تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ۔ مولانا ظہیر کربلائی نے ماہ ذیقعدہ کی فضیلت اور عظمت بیان کرتے کہا کہ ماہ ذیقعدہ میں تنگی دور ہونے کی دعا قبول ہوجاتی ہے ۔انہوں نے امام زین العابدین علیہ السلام کی کتاب معانی الاخبار ص،271 سے فرمان نقل کرتے ہوئے کہا کہ چار ایسے مکروہ اسباب ہیں جس سے رزق وروزی میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

1۔ لوگوں کے سامنے اظہار فقر وناچاری کرنا ۔2۔ رات دیر سے سونا ،طلوع فجر اور طلوع آفتاب کے درمیان سونا 3۔ اللہ تعالی کی نعمتوں کو حقیر اور کم شمار کرنا۔ 4۔ اللہ تعالی سے شکوہ اور گلہ کرنا۔ آقائے کربلائی نے انسانی چہرے کی نورانیت کے بارے کہا کہ :معصوم فرماتے ہیں چار اعمال بجا لانے سے انسان کا چہرہ نورانی ہوجاتا ہے 1۔نماز پڑھنے سے ۔2۔باوضو رہنے سے ۔3۔کثرت صلوات سے ۔4۔ آیت الکرسی کی تلاوت سےآج کے درس میں رزق میں برکت اور گشائش کے اسباب فرامین معصومین کی روشنی میں بیان کیا گیا ۔

دروس کا یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے ۔ عقائد ،اخلاق ،تنظیمی تربیت اور فقہی احکام کے موضوعات پر روزانہ نماز ظہر وعصر کے درمیان درس کااہتمام کیا جاتا ۔ جس سے دفتر کے اندرون ماحول سازی پر بہت بہتر اثر مرتب ہوا ہے ۔اور کارکنان کی دلچسپی اور فکری تربیت کے لئے یہ دروس بہت مفید اورموثر ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree