چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزادکا سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے رابطہ، فرقہ وارانہ منافرت کی مذمت

04 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کا مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فونک رابطہ، مولانا عبدالخبیر آزاد نےکہا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے فرقہ وارانہ اور شرانگیز کانفرنس سے میرا کوئی تعلق نہیں نہ میں نے اس میں شرکت کی۔ہم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے پرچم کو بلند رکھا۔ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور شدت پسند تکفیری گروہوں سے ہمیشہ بیزاری کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں میری اس فتنہ انگیز پروگرام میں شرکت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔پاکستان اس وقت کسی بھی فرقہ وارانہ شر انگیزی کا متحمل نہیں ہے۔امت مسلمہ کو مل کر ایسے شرپسندانہ عزائم کے خلاف باہمی اتحاد و یکجہتی سے دشمن کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنانا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree