طے شدہ منصوبے کے تحت ملک کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی کو فوری رہاکیا جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

13 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف عالم دین و خطیب اہل بیتؑ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی نظر بندی پر مجلس وحدت مسلمین کی شدید مذمت، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت ملک کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ ملت تشیع کے علما اور عزاداران کے خلاف حکومتی اقدامات انتہائی افسوس ناک ہیں۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آئینی اختیارات سے تجاوز باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اتحاد بین المسلمین کے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کو سننے والوں میں فقط شیعہ کی نہیں اہل سنت کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ، علامہ شہنشاہ نقوی کو فوری رہا کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree